مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں مون سون بارشوں کے بعد سیلاب سے 154 افراد ہلاک اور 124 لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ شمالی صوبے ہیبی میں 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔چینی حکام کے مطابق اکثر ہلاکتیں شمالی صوبے میں ہوئی جہاں سیلاب کے حوالے سے عدم آگہی کے باعث زیادہ نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ چین میں خونی ثابت ہوا جہاں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے پورے ملک میں مکانات سمیت لوگوں کی زمینیں بھی تباہ ہوگئیں۔صوبائی حکومت کے شعبہ سول افیئرز کا کہنا ہے کہ شمالی صوبے ہیبی میں 114 افراد ہلاک اور 111 تاحال لاپتہ ہیں۔ہیبی سے 3 لاکھ افراد کو باہر نکالا گیا جہاں بے گھر لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے خیمے، کمبل، بارشوں کے لیے حفاظتی جوتے اور جنریٹرز کی اشد ضرورت ہے جبکہ صوبے کے ایک شہر زنگٹائی میں 25 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہیں۔
چین میں مون سون بارشوں کے بعد سیلاب سے 154 افراد ہلاک اور 124 لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ شمالی صوبے ہیبی میں 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
News ID 1865702
آپ کا تبصرہ